پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا

لاہور (رم نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے اور زیادہ تر مقامات پر صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ دریائے سندھ اور راوی کے چند مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ چناب، ستلج اور جہلم میں بہاؤ مکمل طور پر نارمل ہو چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشیں رکنے سے دریائے چناب کی طغیانی میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔