مون سون ، وفاقی وزرا کا این ڈی ایم اے دورہ، پیشگی حفاظتی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی وزرا نے این ڈی ایم اے کا دورہ کر کے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزرا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ارلی وارننگ سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے، آبی ذخائر کی صلاحیت بڑھائی جا رہی ہے اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تمام حفاظتی و پیشگی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔