کراچی میں 31 جولائی سے مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی(رم نیوز) بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہواؤں کے تحت کراچی میں 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع بشمول حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور لاڑکانہ وغیرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث صوبے کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔