امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج صدر زیلنسکی اور وزیراعظم نیتن یاہو سے اہم ملاقاتیں

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق، یہ ملاقاتیں ایک ایسے حساس اور نازک موڑ پر ہو رہی ہیں جب یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگیں انتہائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ دورہ ایسے وقت میں طے پایا ہے جب وائٹ ہاؤس نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کسی بڑے معاہدے میں مطلوبہ پیش رفت نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ دوسری طرف یوکرین اور روس کے درمیان تنازع بھی جاری ہے۔