جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ اور ہنگامی الرٹ جاری

ٹوکیو(رم نیوز)جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کماموتو، ناگاساکی اور کاگوشیما سمیت متعدد علاقوں میں ہنگامی زلزلہ الرٹ نافذ کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ دریں اثنا، میکسیکو میں بھی 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔