اسلام آباد(رم نیوز)کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس اہم دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی نوعیت کے اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔ کویتی وزیرِ خارجہ کی پاکستان کی دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔