ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا

ٹاروبا(رم نیوز)ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 11، خرم شہزاد 4، جبکہ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3، 3 رنز ہی بنا سکے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311، پاکستان نے 282 اور ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 181 رنز بنائے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔