مون سون کا نیا سپیل، لاہور اور جڑواں شہروں میں بارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور/اسلام آباد(رم نیوز)ملک میں مون سون کے نئے سلسلے کی انٹری سے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 5 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ 31 جولائی سے سندھ میں بھی مزید بارشیں متوقع ہیں۔