امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات، 'پیٹریاٹ' میزائل انٹرسیپٹرز کی مقامی سطح پر تیاری کا معاملہ بھی زیر غور

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں روس کے ساتھ رکے ہوئے امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران یوکرین میں 'پیٹریاٹ' میزائل انٹرسیپٹرز کی مقامی سطح پر تیاری کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ یوکرینی صدر نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ملک میں پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی تیاری کے لیے لائسنس دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو روسی بیلسٹک میزائل حملوں کا مؤثر دفاع کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔