کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے شہریوں کے لیے موسم کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بونداباندی کا بھی امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیے کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن بھر میں پارہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک اوپر جا سکتا ہے۔ اس وقت فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل چل رہی ہیں۔
کراچی ، آئندہ 24 گھنٹوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کی پیشگوئی، ہلکی بونداباندی کا امکان