سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 75 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت آغاز کے بعد شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروبار کے شروع میں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 935 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا، تاہم بعد میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 75 ہزار 631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ 638 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔