رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں 4 شدت کا ززلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز رکھنی سے 5 کلومیٹر جنوب مغرب اور گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔