ٹروبا (رم نیوز) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ نے مایوس کیا ہے کیونکہ اکثر دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن فیل ہو جاتی ہے۔ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلی اننگز میں لیڈ لینی چاہیے تھی، امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے لیکن اگر وہ مزید صبر کا مظاہرہ کرتے تو برتری حاصل کی جا سکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ پر 61 رنز کی شراکت نہیں بننی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وکٹ کو درست طریقے سے جانچا تھا جہاں فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی تھی، اسی وجہ سے ٹیم پانچ بولرز کے ساتھ اتری۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کرے گی، جبکہ سعود شکیل اور عبداللّٰہ شفیق کو موقع دینے کا فیصلہ پچ کی کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا جائے گا۔