سونے کے نرخ میں مسلسل دوسرے روز کمی، چاندی مہنگی

کراچی(رم نیوز)مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1,000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے پر آ گیا ہے۔ ملکی سطح پر 24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام 68 روپے بڑھ کر 6 ہزار 291 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4,040 ڈالر پر بند ہوا ہے