سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 900 پوائنٹس کی کمی

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید منفی رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,75,110 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں 1,580 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔