سعودی وزیرِ دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ولی عہد کا اہم پیغام پہنچا دیا

واشنگٹن (رم نیوز) سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی ہے، جس کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچانا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ مملکت ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتی ہے، تاہم عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے توانائی تنصیبات پر حملوں کا جواب دینا ناگزیر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں جبکہ حوثیوں کے معاملے پر سعودی عرب اکیلے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس پر فی الحال کسی امریکی مداخلت کی ضرورت نہیں۔