لاہور میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش کی پیشگوئی

لاہور (رم نیوز) لاہور میں بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد سورج کی تیز دھوپ سے گرمی اور حبس میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم موجود ہے، جس کے باعث آج دوپہر اور شام کے وقت شہر میں بارش کا قوی امکان ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں 3 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔ ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ واسا انتظامیہ کو بھی نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔