نیویارک (رم نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، نقل و حرکت پر پابندیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کے باعث انسانی امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ او سی ایچ اے کے مطابق حالات کی خرابی کے باعث امدادی اداروں کو متاثرہ افراد کو آن لائن خدمات فراہم کرنا پڑ رہی ہیں، جبکہ نابلس، قلقیلیہ اور جنین میں آبادکاروں کے حملے اور اسرائیلی فورسز کا محاصرہ بھی جاری ہے۔
سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رمیز الاکبروف نے خبردار کیا کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو تشدد اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کا تحفظ یقینی بنائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔