آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کا کردار انتہائی اہم، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کروڑ سمز مفت تقسیم کی گئیں: شزافاطمہ

اسلام آباد (ر م نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کاکہناتھا کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے موثرا قدامات اٹھارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں خواتین موبائل صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کروڑ سمز مفت تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ حکومت ڈیجیٹل رابطوں اور معلومات تک رسائی آسان بنارہی ہے۔