سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1 لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہو گئی۔ سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 920 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔