کراچی (رم نیوز)خلیجِ بنگال میں ہوا کے شدید کم دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) کے باعث طاقتور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے تحت کراچی سمیت مختلف اضلاع میں آج رات سے 2 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے چند مقامات پر درمیانی سے موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے پہلے ہی 5 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری