اسلام آباد(رم نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان حادثے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کش ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے، پھنسے ہوئے مزدوروں تک جلد رسائی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ، مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے کانوں میں مزدوروں کی حفاظت کے مستقل اور سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
سورنج کان حادثہ،صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، مزدوروں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت