سونے اور چاندی کے نرخ میں اضافہ

کراچی(رم نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3,000 روپے اضافے سے 4,30,436 روپے اور 10 گرام سونا 2,572 روپے اضافے سے 3,69,029 روپے کا ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں، فی تولہ چاندی 79 روپے بڑھ کر 6,294 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے سے 4,080 ڈالر کا ہوگیا ہے۔