لاہور(رم نیوز) شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس اور کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگا دیے گئے ہیں جبکہ 45 سپیشل ٹیمیں اس مہم میں مصروف ہیں۔ بغیر ترپال کے ریت اور مٹی لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کے شہر میں داخلے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر 1,013 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 3,649، آلودگی پھیلانے والی 2,183 اور 6,820 خستہ حال و بغیر فٹنس گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لائسنس اور روٹ پرمٹ معطل کرنے کا فیصلہ