آزاد کشمیر انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری

مظفر آباد(رم نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 13 اور پیپلز پارٹی 5 نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے۔اتوار کے روز منعقد ہونے والے اس انتخابی مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور جموں و کشمیر کے مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا عمل ہوا۔ پولنگ کا وقت شام 6 بجے تک مقرر تھا، تاہم حلقہ ایل اے 27 میں شدید موسم اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ کا سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کی وجہ سے وہاں کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔