ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ پیشرفت ایران پر حملے منسوخ کرنے کے ان کے گزشتہ شب کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران حملے کے ممکنہ حجم سے پوری طرح آگاہ تھا اور وہ کسی بھی بڑے نقصان سے بچنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک معاہدہ پہلے سے موجود ہے، اور انہیں قوی امید ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرانے کے لیے بھی ایک اہم معاہدہ طے پا جائے گا۔