لندن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے اور حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی خام تیل 5 فیصد کمی سے 80 ڈالر فی بیرل اور برطانوی برینٹ آئل 4 فیصد سستا ہو کر 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی سے تیل کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں