آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے کا معاہدقریب ہے، عباس عراقچی

تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور دونوں ممالک نئے بحری راستے کے معاہدے کے قریب ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق، ایران کے سلامتی کے تحفظات کے پیش نظر پرانے راستوں کے بجائے باہمی مشاورت سے ایک بالکل نئی بحری راہداری طے کی جائے گی۔