کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا