ٹوکیو/واشنگٹن(رم نیوز) جاپانی کرنسی ین کے 40 برس کی کم ترین سطح پر جانے کے بعد جاپان اور امریکہ نے اس کی قدر کو سنبھالا دینے کے لیے مشترکہ مداخلت کی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے تعاون سے کیے گئے اس اقدام کا مقصد مارکیٹ میں غیر منظم اتار چڑھاؤ کو روکنا ہے۔ حکام کے مطابق، جاپان میں کم شرحِ سود کی وجہ سے ین دباؤ کا شکار ہے، اور دونوں ممالک نے مستقبل میں بھی ایسے معاشی اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے
جاپان اور امریکہ کی مشترکہ مداخلت، ین کی تاریخی گراوٹ پر قابو پانے کی کوشش