تہران(رم نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا ہے کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے صرف عمان کے ساتھ معاہدے تک پہنچ جانا کافی نہیں ہے، اور جب تک امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے گا، خطے کی موجودہ صورتِ حال اسی طرح برقرار رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ ایران کی عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک اس اہم گزرگاہ میں عارضی طور پر محفوظ راستے کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسماعیل بقائی نے مزید انکشاف کیا کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کے خلاف کسی بھی جنگ یا تنازع میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے صرف عمان کے ساتھ معاہدے تک پہنچ جانا کافی نہیں : اسماعیل بقائی