حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں عرس کا آج آخری روز

لاہور (رم نیوز) حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج آخری روز مکمل ہو گئیں۔ ملک بھر سے آئے لاکھوں زائرین نے دربار پر حاضری دے کر دعائیں کیں۔ آخری روز قرآن خوانی اور محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر، پانی اور سخت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔