یومِ شہدائے پولیس ، ملک بھر میں شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت

لاہور (رم نیوز) وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج 4 اگست کو یومِ شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پُروقار دن کے موقع پر دہشت گردی اور جرائم کے خلاف صفِ اول میں رہ کر لڑنے والے شہدا کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن کی سلامتی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کے لیے شہدا کے مشن کو پوری تندہی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔