اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن کے امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پولیس دہشت گردی اور جرائم کے خلاف صفِ اول میں خدمات انجام دے رہی ہے، اور وہ بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پولیس جوانوں کی غیر معمولی بہادری کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس اداروں کو جدید ٹیکنالوجی، بہتر تربیت اور تمام ضروری وسائل فراہم کر کے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں: صدر آصف علی زرداری