لاہور، کراچی (رم نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پروقار موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہو رہے ہیں، جن کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے کوئٹہ کے بعض علاقوں میں موبائل سروس معطل جبکہ حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہدائے کربلا عقیدت و احترام سے جاری، سخت سکیورٹی انتظامات