پولیس فورس کی مضبوطی اور شہداء کے اہل خانہ کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح : وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وطن پر جان نچھاور کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کا ہراول دستے کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو بہترین تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ پولیس کو جدید وسائل سے آراستہ کر کے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔