مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی

اسلام آباد (رم نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ اس سے قبل 305 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔