اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ قوم کے حقیقی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں وطن کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس فورس کی خدمات اور بے مثال بہادری انتہائی قابلِ فخر ہے، اور پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔
شہداء پولیس قوم کے حقیقی ہیروز، ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: محسن نقوی