کوئٹہ (رم نیوز) ناگزیر وجوہات کی بنا پر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کے روز ٹرین کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا جائے گا۔ حکام نے مسافروں کو سفر سے قبل ہیلپ لائن یا اسٹیشن سے شیڈول کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جعفر ایکسپریس ایک روز کے لیے معطل