تہران(رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں ہے، البتہ اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قومی سلامتی کے لیے اندرونی اتحاد اور اختلافات کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیا۔
جنگ کو وسعت نہیں دینا چاہتے، داخلی اتحاد ناگزیر ہے: ایرانی صدر