جنوبی کوریا، شدید گرمی سے 16 ہلاک، سیول میں پہلی بار انتہائی درجے کا الرٹ جاری

سیول (رم نیوز)جنوبی کوریا میں 122 سال کا ریکارڈ توڑنے والی شدید گرمی کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 2,000 سے زائد بیمار ہو گئے ہیں۔ جنوبی شہر یانگ سان میں درجہ حرارت 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دارالحکومت سیول میں تاریخ میں پہلی بار انتہائی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ صدر لی جے میونگ نے حکام کو متاثرہ افراد کی فوری مدد اور بجلی کے نظام کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔