یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس، اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے

عمان(رم نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق اہم وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس کا بنیادی مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ دورے کے دوران اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے حالات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔