اسلام آباد/کراچی(رم نیوز) وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کے لیے ایک تاریخی مراعاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔اس پیکج کے تحت ٹرانس شپمنٹ جہازوں کو ہینڈلنگ چارجز میں 80 فیصد تک رعایت دی گئی ہے، جبکہ تمام پرانے ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز ختم کر دیے گئے ہیں۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر وہارفینج اور سٹوریج کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے تاکہ بندرگاہی تجارت کو فروغ اور جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم میں کمی لائی جا سکے۔
وزیرِ بحری امور کا کراچی بندرگاہوں کیلئے تاریخی مراعاتی پیکج کا اعلان