اسلام آباد(رم نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاک امریکہ تجارتی مذاکرات کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی معاملات جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون کو معاشی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیا گیا، جبکہ امریکی تجارتی نمائندے نے پاکستان میں لیبر اور ریگولیٹری اصلاحات میں پیشرفت کو سراہا۔
پاک امریکہ تجارتی مذاکرات، تکنیکی امور جلد طے کرنے پر اتفاق