کراچی (رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس اور انشورنس کے نظام میں اہم اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔نئی پالیسی کے تحت ناقابلِ استعمال یا تباہ شدہ گاڑیوں کے لیے 30 ستمبر 2026 تک اعلامیہ جمع کرانا لازمی ہوگا جبکہ طویل عرصے سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل و منسوخ کی جائے گی۔ کابینہ نے موٹر ڈیلرز کو ہولڈنگ پیریڈ ریلیف اور گاڑی کی ملکیت تبدیل ہونے پر پرانی تھرڈ پارٹی انشورنس کو مدت پوری ہونے تک بحال رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس: گاڑیوں کی رجسٹریشن اور انشورنس کے نظام میں اصلاحات منظور