لاہور(رم نیوز)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کورونا وبا کے دوران بند کی جانے والی دو بڑی مسافر ٹرینیں دوبارہ چلانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق ان ٹرینوں کی بحالی سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست سے لاہور اور لالہ موسیٰ کے درمیان بحال کر دیا جائے گا۔ساندل ایکسپریس 21 اگست سے ملتان، جھنگ اور سرگودھا کے راستے دوبارہ مسافروں کو خدمات فراہم کرے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔
پاکستان ریلویز نے بابو مسافر اور ساندل ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان کر دیا