لاہور،اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیر اثر آج بھی ملک کے بالائی علاقوں، پنجاب اور اسلام آباد کے بعض مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔
لاہور اور جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش