سفارتی حل ترجیح لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: ٹرمپ

لاس ویگاس(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایک بڑے فوجی حملے کی تیاری مکمل کرنے کے بعد ایران نے گھبرلا کر خود مذاکرات کی اپیل کی۔ لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے سب سے بڑے حملے کی تیاری کر رہا تھا جب ایرانی حکام نے رابطہ کر کے کارروائی نہ کرنے کی التجا کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ادھر، ایرانی وزارت کے مطابق تہران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے متفقہ راستے اور مشترکہ انتظامات پر اتفاق کر لیا ہے۔