پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا کے بورڈز نے نتائج کا بیک وقت اعلان کیا ہے، جنہیں طلباء متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، لاہور بورڈ نے طلباء کی آسانی کے لیے جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی "BISE Lahore AI Chatbot" بھی متعارف کرا دیا ہے۔