کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں 2931 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا